پاک ویسٹ انڈیزسیریز فکسنگ کے الزامات پرانگلش بورڈ نے ڈیلی میل سے وضاحت طلب کر لی پی سی بی

ہمارے کسی بھی اہلکار نے ڈیلی میل سے بات کرتے ہوئے پاکستان ویسٹ انڈیز سیریز پر فکسنگ کا الزام نہیں لگایا، انگلش بورڈ

ڈیلی میل نے ایک رپورٹ شائع کی تھی جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ آئی سی سی پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلی گئی ایک روزہ سیریز کی تحقیقات کرے گا۔فوٹو: فائل

MEERWALA:
انگلش کرکٹ بورڈ نے برطانوی اخبار کی جانب سے پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلی گئی ایک روزہ میچز کی سیریز پر فکسنگ کے الزامات سے لاتعلقی کا اعلان کردیا ہے اور کہا ہے کہ انہوں نے اس حوالے سے ڈیلی میل سے وضاحت طلب کر لی ہے۔


پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کرکٹ بورڈ نے برطانوی اخبار''ڈیلی میل'' میں شائع ہونے والے انگلش کرکٹ بورڈ کے انفارمیشں منیجر کرس واٹس کے بیان پر ای سی بی سے وضاحت طلب کی گئی جس پر انہوں نے بیان کی تردید کی اور کہا کہ ان کے کسی بھی اہلکار نے اخبار سے فکسنگ کے حوالے سے بات نہیں کی۔ انگلش بورڈ نے پی سی بی کو بتایا ہے کہ فکسنگ کے حوالے سے رپورٹ شائع کرنے پر انہوں نے ڈیلی میل سے وضاحت بھی طلب کر لی ہے۔

واضح رہے کہ برطانوی جریدے ڈیلی میل نے گزشتہ ہفتے ایک رپورٹ شائع کی تھی جس میں دعوی کیا گیا تھا کہ آئی سی سی کا انسداد کرپشن اور سیکورٹی یونٹ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلی گئی ایک روزہ سیریز کی تحقیقات کرے گا۔
Load Next Story