کرک انڈس ہائی وے پر ٹرک اورکوچ میں تصادم15افراد جاں بحق

تصادم کے بعد کوچ کے گیس سیلنڈر میں آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے کوچ اور ٹرک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، عینی شاہدین

حادثے میں زخمی ہونے والے دونوں افراد کی حالت انتہائی تشویش ناک ہے، اسپتال انتظامیہ فوٹو : ایکسپریس نیوز

انڈس ہائی وے پر ٹرک اور مسافر کوچ کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 15 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے ہیں۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق کرک کے قریب انڈس ہائی وے پر تیز رفتار ٹرک مخالف سمت سے آنے والی مسافر کوچ سے ٹکرا گیا جس کے فوری بعد کوچ کے گیس سیلنڈر میں آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے کوچ اور ٹرک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ حادثے کے نتیجے میں کوچ میں سوار 17 افراد میں سے 15 موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 2 شدید زخمی ہوگئے۔

لاشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ اسپتال کرک منتقل دیا گیا ہے جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے تاہم اسپتال حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں زخمی ہونے والے دونوں افراد کی حالت انتہائی تشویش ناک ہے۔
Load Next Story