حکومت نے ہفتہ وار چھٹی تبدیل ہونے کی تردید کردی

ہفتہ وار چھٹی تبدیل کرنے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں، فواد چوہدری


ویب ڈیسک February 21, 2019
چند روز قبل اتوار کی بجائے جمعہ کو ہفتہ وار چھٹی ہونے کی خبریں زیرِ گردش تھیں فوٹو: فائل

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے ہفتہ وار چھٹی اتوار کے بجائے جمعے کو کرنے کی خبروں کی تردید کردی ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ہفتہ وار چھٹی تبدیل نہیں کی جارہی، ایسی کوئی تجویز زیر غور نہیں، اس حوالے سے پھیلائی گئی تمام خبریں بے بنیاد ہیں۔



واضح رہے کہ چند روز قبل یہ خبری گردش کررہی تھی کہ موجودہ حکومت سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ بڑھتے معاشی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لئے اتوار کی بجائے دوبارہ جمعہ کو ہفتہ وار چھٹی کرنے پر غور کررہی ہے۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر جعلی اعلامیے بھی وائرل ہوئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں