وزیراعظم سے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی ملاقات
ملاقات میں پلوامہ حملے کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال پر مشاورت
وزیر اعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے ملاقات کی ہے جس میں پلوامہ حملے کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس سے قبل آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ملکی سلامتی اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال سمیت افغان امن عمل میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں مقبوضہ کشمیر کی صورت حال اور پلوامہ خودکش حملے کے بعد بھارتی دھمکیوں سے متعلق معاملات بھی زیر غور آئے۔