شوہر کی بیوی 2 بیٹیاں اور بیٹے کو مار کر خودسوزی

فیاض نے بیوی اور بچوں کو ڈنڈوں اور چھریوں کے وار کرکے قتل کیا


ویب ڈیسک February 21, 2019
واقعہ گھریلو جھگڑے کا شاخسانہ لگتا ہے، پولیس فوٹو: فائل

نواحی گاؤں چک جانی میں ایک شخص نے اپنی بیوی اور 3 بچوں کو قتل کرنے کے بعد خودسوزی کرلی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق فیصل آباد کے نواحی گاؤں چک جانی کے رہائشی فیاض نے اپنی بیوی 37 سالہ نازیہ، 15 سالہ بیٹی آمنہ ، 12 سالہ زرقہ اور 5 سالہ بیٹے سمیع اللہ کو ڈنڈوں اور چھریوں کے وار کرکے قتل کردیا۔

بیوی اور بچوں کو قتل کرنے کے بعد فیاض نے بھی خود کو کمرے میں بند کرکے خود سوزی کرلی۔ پولیس نے فیاض اور بیوی بچوں کی لاشیں اسپتال منتقل کردیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شواہد اور اہل علاقہ کے بیانات کی روشنی میں واقعہ گھریلو جھگڑے کا شاخسانہ لگتا ہے تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں