شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی کیخلاف اپیل سماعت کیلیے منظور

سپریم کورٹ نے شوکت عزیز صدیقی کی اپیل پر رجسٹرار کے اعتراضات ختم کردیے


ویب ڈیسک February 21, 2019
سپریم کورٹ نے شوکت عزیز صدیقی کی اپیل پر رجسٹرار کے اعتراضات ختم کردیے فوٹو:فائل

سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے سابق جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی کے خلاف ان چیمبر اپیل سماعت کے لیے منظور کرلی۔

سپریم کورٹ کے جج جسٹس عظمت سعید نے شوکت عزیز صدیقی کی اپیل پر رجسٹرار کے اعتراضات کے خلاف درخواست کی ان چیمبر سماعت کی۔ عدالت نے سماعت کے بعد رجسڑار کے اعتراضات ختم کرتے ہوئے شوکت عزیز صدیقی کی اپیل سماعت کے لیے منظور کرلی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : جسٹس شوکت صدیقی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

11 اکتوبر 2018 کو ججز کے خلاف شکایات کی سماعت کرنے والی سپریم جوڈیشل کونسل کی سفارش پر جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو عہدے سے برطرف کردیا گیا تھا۔

جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے برطرفی اور سپریم جوڈیشل کونسل کی رپورٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا تاہم رجسٹرار سپریم کورٹ نے ان کی درخواست پر اعتراضات عائد کئے تھے۔ شوکت عزیز صدیقی نے اعتراضات دور کرنے اور اپیل کی منظوری کے لیے درخواست دائر کی تھی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : خوف و جبر کی فضا کی ذمہ دار عدلیہ بھی ہے

واضح رہے کہ شوکت عزیز صدیقی نے عدلیہ میں آئی ایس آئی کی مداخلت کے الزامات لگائے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں