نیلم جہلم بجلی منصوبے کے قرض کے سود کا بوجھ عوام پر ڈالنے کی تیاریاں
26 ارب روپے سود دینا ہے اس لیے منصوبے کا ٹیرف بڑھایا جائے، حکومت کی نیپرا کو درخواست
حکومت نے نیلم جہلم بجلی منصوبے کے قرض کے سود کا بوجھ عوام پر ڈالنے کی تیاریاں کرلی ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق نیلم جہلم پن بجلی منصوبے کے لئے لیا گیا قرض حکومت کے گلے پڑگیا ہے۔ قرض کی بروقت ادائیگیاں نہ ہونے پرسود میں مسلسل اضافہ ہوگیا ہے جس کے بعد اربوں روپے سود کی ادائیگی کا بوجھ بجلی صارفین پر ڈالنے کی تیاریاں کرلی گئی ہیں۔
سود کی ادائیگی کا بوجھ عوام پر ڈالنے کے لیے حکومت نے نیشنل الیکٹرک پاورریگولیٹری اتھارٹی کو درخواست دے دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 2019 میں نیلم جہلم پن بجلی منصوبے کے لیے لئے گئے قرض کی مد میں 26 ارب روپے سود ادا کرنا ہے اس لیے منصوبے کا ٹیرف بڑھایا جائے۔