محمد بن سلمان نے’’پاک بھارت جامع مذاکرات‘‘ بھارت سعودی مشترکہ اعلامیے کاحصہ بنوادیا

دہشت گردی کےعفریت کو کسی ایک نسل، مذہب یا ثقافت سے منسلک کرنے کی ہرکوشش مسترد کرتے ہیں، مشترکہ اعلامیہ

بھارت سعودی عرب مشترکہ اعلامیہ میں پاک بھارت جامع مذاکرات کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا، فوٹو: فائل

سعودی ولی عہد شہزادہ محمدبن سلمان نے''پاک بھارت جامع مذاکرات'' کو بھارت سعودی مشترکہ اعلامیے کاحصہ بنوا دیا۔

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ بھارت کے حوالے سے مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا جس میں پاک بھارت جامع مذاکرات کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا ہے جب کہ علاقائی استحکام اورپڑوسیوں کےاچھے تعلقات کی اہمیت پر زور دیا گیا ہے۔


یہ بھی پڑھیں: مودی سرکار پاکستان کے خلاف حمایت حاصل کرنے میں ناکام

مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پاک بھارت جامع مذاکرات کی بحالی کیلیےدرکارماحول قائم ہوناچاہیے، اعلامیہ میں کہا گیا کہ انتہا پسندی اوردہشت گردی کاعفریت تمام اقوام اورمعاشروں کیلیے خطرہ ہے جب کہ دہشت گردی کےعفریت کو کسی ایک نسل، مذہب یا ثقافت سے منسلک کرنے کی ہرکوشش مسترد کرتے ہیں۔
Load Next Story