جماعت الدعوۃ اور فلاحِ انسانیت فاؤنڈیشن کالعدم قرار پابندی عائد

دونوں جماعتوں کی سرگرمیوں پر پابندی عائد، بینک اکاؤنٹس اور اثاثے منجمد کردیے گئے


ویب ڈیسک February 21, 2019
دونوں جماعتوں کی سرگرمیوں پر پابندی عائد کرتے ہوئے بینک اکاؤنٹس اور اثاثے منجمد کردیے گئے (فوٹو: فائل)

حکومت نے جماعت الدعوة اور فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کو کالعدم تنظیم قرار دیتے ہوئے پابندی عائد کردی جس کے بعد دونوں تنظیموں کے بینک کھاتوں سمیت اثاثے منجمد کردیے گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان، ڈی جی آئی ایس آئی، وزیر خزانہ، وزیر دفاع، وزیر خارجہ اور وزیر مملکت برائے داخلہ نے شرکت کی۔

قومی سلامتی کمیٹی نے وزارت داخلہ کو ہدایت جاری کی کہ وہ جماعت الدعوۃ اور فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کو کالعدم قرار دیتے ہوئے اثاثے منجمد کردے جس پر بعد ازاں وزارت داخلہ نے دونوں جماعتوں پر پابندی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔



نوٹی فکیشن کے مطابق دونوں جماعتوں کو کالعدم قرار دیتے ہوئے ان کی ہرقسم کی سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی ہے ساتھ ہی تنظیموں کے بینک اکاؤنٹس اور اثاثے منجمد کردیے گئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں