عمران خان نے صدارتی انتخاب میں شکست تسلیم کر لی ممنون حسین کو مبارکباد

امید ہے ممنون حسین پارٹی وابستگی سے بالاتر ہو کر ملک کی بہتری کے لیے کام کریں گے، عمران خان

امید ہے ممنون حسین پارٹی وابستگی سے بالاتر ہو کر ملک کی بہتری کے لیے کام کریں گے، عمران خان۔ فوٹو: فائل

کراچی: پاکستان تحریک انصاف چیرمین عمران خان نے صدارتی انتخاب میں اپنی اپنے امیدوار کی شکست تسلیم کرتے ہوئے نو منتخب صدر ممنون حسین کو کامیابی مبارکباد دی ہے۔



ایکسپریس نیوزکے مطابق عمران خان کو کہنا ہے کہ صدر وفاق کی علامت ہیں اور وہ امید کرتے ہیں کہ ممنون حسین پارٹی وابستگی سے بالاتر ہو کر ملک کی بہتری کے لیے کام کریں گے۔


واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے بائیکاٹ کے بعد صدارتی انتخاب میں پاکستان مسلم لیگ کے امیدوار ممنون حسین اور تحریک انصاف کے امیدوار جسٹس (ر) وجیعہ الدین کے درمیان ون ٹو ون مقابلہ تھا جس میں ممنون حسین 313 الیکٹورل ووٹ لے کر پاکستان کے 12 ویں صدر منتخب ہوئے۔
Load Next Story