سونا500روپے سستا 52700 روپے تولہ ہوگیا

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں منگل کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 500 اور 428 روپے کی کمی ہوئی۔


Business Reporter July 30, 2013
مقامی صرافہ مارکیٹوں میں منگل کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 500 اور 428 روپے کی کمی ہوئی۔ فوٹو: فائل

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 15 ڈالر کی کمی سے1322 ڈالر کی سطح تک پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں منگل کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 500 اور 428 روپے کی کمی ہوئی۔

جس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر52700 روپے ہوگئی اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر45171 روپے ہوگئی تاہم چاندی کی تولہ قیمت بغیر کسی تبدیلی کے820 روپے اور دس گرام 702.85 روپے پر برقرار رہی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں