کلبھوشن کیس کا فیصلہ محفوظ بھارت نے نواز شریف کا انٹرویو اپنے دفاع میں پیش کیا

تاریخ کا اعلان مشاورت سے ہو گا،عدالت مزید شواہد مانگ سکتی ہے،پاکستان کی بھارت کا ریلیف کا مطالبہ مسترد کرنے کی درخواست

ادھوری دستاویزات جمع کرائیں، وکیل پاکستان، امید ہے فیصلہ حق میں آئے گا، ترجمان دفتر خارجہ۔ فوٹو: فائل

عالمی عدالت انصاف میں بھارتی جاسوس کلبھو شن یادیو کیس کی سماعت مکمل ہوگئی جب کہ عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ہالینڈ کے شہر ہیگ میں واقع عالمی عدالت انصاف میں بھارتی جاسوس کلبھوشن یادو کیس کی سماعت چوتھے روز جاری اور گزشتہ روز بھارتی وکلا کے دلائل کے جواب الجواب میں پاکستان کی جانب سے وکیل خاور قریشی نے دلائل دیئے۔

خاور قریشی نے عالمی عدالت انصاف میں حتمی دلائل پیش کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کا عدالت میں رویہ غیرسنجیدہ رہا۔ بھارت نے عدالت میں ادھوری دستاویزات جمع کرائیں اور بھارتی وکلا نے اپنے دلائل کے ذریعے اصل مسئلے سے توجہ ہٹانے کی کوشش کی۔


علاوہ ازیں بھارت نے نوازشریف کا پاکستان مخالف انٹرویو ا پنے دفاع میں عالمی عدالت انصاف میں پیش کردیا،نوازشریف کے انٹرویو کو بطور دفاع پیش کرنے پر پاکستان میں انکی حب الوطنی پر سوالات اٹھ گئے۔

خبر ایجنسی کے مطابق فیصلے کی تاریخ کا اعلان دونو ں فریقین کی مشاورت سے کیاجائیگا ۔

 
Load Next Story