وفاقی حکومت کیخلاف ’’گرینڈ اپوزیشن اتحاد ‘‘ کے قیام کا فیصلہ

پیپلز پارٹی، مسلم لیگ (ن) اور جمعیت علمائے اسلام (ف) میں ابتدائی مشاورت مکمل ہو گئی

مولانا فضل الرحمن کی آصف زرداری سے تفصیلی مشاورت، اے پی سی جلد کرانے کا فیصلہ۔ فوٹو: سوشل میڈیا

تحریک انصاف کی حکومت کے خلاف احتجاج کیلیے '' گرینڈ اپوزیشن اتحاد'' کے قیام کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

پیپلز پارٹی، مسلم لیگ (ن) اور جمعیت علمائے اسلام (ف ) میں ابتدائی مشاورت مکمل کر لی گئی ہے، جے یو آئی (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمن مسلسل کوششوں میں مصروف ہیں کہ آصف علی زرداری اور شہباز شریف کے درمیان جلد ملاقات کرائی جا سکے تاکہ زرداری اور شریف برادران میں جو دوریاں ہیں ان کو ختم کرا کے ایک مضبوط مشترکہ اپوزیشن اتحاد کا قیام جلد ازجلد عمل میں لایا جا سکے، اس معاملے پر آصف علی زرداری اور مولانا فضل الرحمن میں تفصیلی مشاورت ہوئی ہے۔


اپوزیشن کے اہم ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ تحریک انصاف کی وفاقی حکومت کی سیاسی پالیسی کے سبب اپوزیشن جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونے کا موقع دوبارہ مل گیا ہے۔

 
Load Next Story