بھارت سے مقتول پاکستانی قیدی کی لاش کی منتقلی کیلیے احتجاج

شاکر اللہ کو بھارتی جیل میں قیدیوں نے بہیمانہ تشدد کرکے قتل کر دیا تھا، بھائی شہزاد


Staff Reporter February 22, 2019
بھائی کے بہیمانہ قتل پر عالمی عدالت انصاف میں کیس چلایا جائے، وزیر اعظم سے مطالبہ۔ فوٹو: فائل

بھارتی جیل میں بہیمانہ تشدد سے قتل کیے جانے والے پاکستانی قیدی شاکر اللہ کی لاش کی حوالگی کیلیے مقتول کے بھائی نے کراچی پریس کلب کے باہر اہل خانہ کے ہمراہ احتجاجی مظاہرہ کیا اور حکومت سے مطالبہ کیاکہ ان کے بھائی کے بہیمانہ قتل پر عالمی عدالت انصاف میں کیس چلایا جائے۔

بھارتی جیل میں بہیمانہ تشدد سے قتل کیے جانے والے پاکستانی قیدی شاکر اللہ کے بھائی شہزاد نے وزیراعظم عمران خان سے مطالبہ کیا کہ ان کے بھائی کی لاش حوالگی کیلیے اپنا کردار ادا کریں اور بھارتی حکومت پر بھائی کی لاش دینے کے لیے زور دیا جائے۔

انھوں نے بتایا کہ بھارت کی جے پور جیل میں 2003 سے قید ان کے بھائی شاکر اللہ کو پاکستانی قیدی ہونے کی بنا پر قیدیوں نے بہیمانہ تشدد کرکے قتل کردیا، شاکر اللہ 2003 میں غلطی سے سرحد پار کرکے سیالکوٹ سے بھارت میں داخل ہوا تھا جہاں وہ گرفتار کرلیا گیا اور گزشتہ 16 سال سے بھارت کی قید میں تھا اور اس دوران شاکر اللہ کو قونصلر رسائی بھی نہیں دی گئی، ہمارا مطالبہ ہے کہ پاکستان اس کیس کو عالمی عدالت انصاف میں چلائے اور قتل کے ذمے داران کو قرار واقعی سزا دلائے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں