سول ایوی ایشن اتھارٹی فرائض سے غفلت پر 15ملازمین فارغ
2ملازمین جبری رٹائر، 53 کونوٹس جاری،2کی تنزلی،7 کا انکریمنٹ روک دیاگیا
سول ایوی ایشن اتھارٹی نے فرائض سے غفلت برتنے سمیت دیگر مروجہ قواعد کی خلاف ورزی کرنیوالے15ملازمین کو ملازمت سے فارغ کردیا ہے جبکہ2ملازمین کو جبری رٹائر اور باقی کو انضباطی کارروائی کیلیے نوٹس جاری کردیے ہیں۔
سی اے اے انتظامیہ کی اس کارروائی کے بعد فرائض سے غفلت برتنے والے ملازمین اور افسران میں شدیدکھلبلی مچ گئی، معلوم ہو اہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل کی جانب سے ادارے میں فرائض سے غفلت برتنے اور قواعدکی خلاف ورزی کے مرتکب ملازمین وافسران کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔
ایکسپریس کو موصول ہونے والے اعداد وشمار کے مطابق 53ملازمین کونوٹس جاری کیے گئے جبکہ15ملازمین کو ملازمت سے فارغ کردیا گیا ایک افسراور ایک ملازم کو جبری رٹائر بھی کردیاگیا،2ملازمین کی تنزلی کی گئی،7ملازمین کا انکریمنٹ روک دیاگیا، 13ملازمین کی سرزنش جبکہ 21 ملازمین کو تنبیہی مکتوب بھی جاری کیے گئے، 6ملازمین کو اظہاروجوہ کے لیٹرجاری کیے گئے اورمختلف شعبہ جات کے 209 ملازمین کو وارننگ لیٹربھی جاری کیے گئے ہیں۔