مختلف شہروں میں شدید بارش اور برف باری سے ہلاکتیں 32 ہو گئیں
کئی علاقوں کی بجلی منقطع ،پروازیں منسوخ ،بلوچستان میں 4افراد سیلابی ریلے میں بہہ گئے۔
ملک کے مختلف شہروں میں شدید بارشوں ، برف باری کے باعث نظام زندگی رک گیا، لینڈ سلائیڈنگ، برف کے تودے گرنے سے متعدد مکانات منہدم،سڑکیں تباہ ہوگئیں جب کہ چھتیں گرنے سے32افراد جاں بحق، متعددزخمی ہوگئے۔
خیبر پختونخوا اور قبائلی اضلاع میں 2روزسے ہونے والی موسلادھار بارش کی وجہ سے6 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہو گئے ۔ حب میں شمالی بلوچستان میں شدید برفباری جاری ہے، حب کے ندی نالوں میں طغیانی آگئی اور سیلابی ریلے میں 4 افراد بہہ گئے جن میں سے ایک کی لاش ملی ہے جبکہ باقی 3 افراد لاپتہ ہیں۔
بلوچستان میں بیلہ کے نواحی اور پہاڑی علاقوں میں درجنوں دیہات کا زمینی رابطہ منقطع ہونے کے باعث سیکڑوں افراد پھنس گئے ہیں۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں بارشوں کا امکان ختم ہوگیا ہے اور اب صرف بوندا باندی ہوسکتی ہے۔ مکران اور ضلع لسبیلہ میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی اور پاک فوج کو طلب کر لیا گیا۔میدانی علاقوں میں اتوار تک بارشیں اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔