ایف بی آرنے سگریٹ پر’’گناہ ٹیکس‘‘ کی مخالفت کردی

مشاورت نہیں ہوئی، طریقہ کار بھی غلط، صوبوں کا ریونیوبھی کم ہوگا، ایف بی آر


Irshad Ansari February 22, 2019
مشاورت نہیں ہوئی، طریقہ کار بھی غلط، صوبوں کا ریونیوبھی کم ہوگا، ایف بی آر۔ فوٹو : فائل

فیڈرل بورڈ آف (ایف بی آر) نے سگریٹ پرگناہ ٹیکس عائد کرنے کی مخالفت کردی ہے۔

فیڈرل بورڈآف ریونیو کے سینئرافسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر''ایکسپریس'' کو بتایاکہ منی بل کے ذریعے سگریٹ پر گناہ ٹیکس ایف بی آرکی مشاورت کے بغیر عائد کیا جارہا ہے اوراس ٹیکس کے نفاذ کے لیے جوطریقہ کاراختیارکیا جارہا ہے وہ غلط ہے۔

مذکورہ افسرکا کہنا ہے کہ اس اقدام سے ایف بی آرکے ریونیو میں ب20 ارب روپے تک کمی کا خدشہ ہے جبکہ اس سے سگریٹ کی اسمگلنگ بھی بڑھنے کا امکان ہے۔ افسر کا مزید کہنا ہے کہ اس طرح کی ٹیکسیشن منی بل کے ذریعے نہیں ہونی چاہیے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |