پیپلز پارٹی کا سیاسی تعاون کیلیے پیر پگارا سے رابطہ

پیپلز پارٹی نے پیر صاحب پگارا کو آغا سراج کے گھر پر نیب کے چھاپے اور خواتین کے ساتھ ناروا سلوک کے بارے میں آگاہ کیا۔

پیپلز پارٹی نے پیر صاحب پگارا کو آغا سراج کے گھر پر نیب کے چھاپے اور خواتین کے ساتھ ناروا سلوک کے بارے میں آگاہ کیا۔ فوٹو: فائل

حکومت سندھ نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی گرفتاری کے بعد پیدا شدہ صورتحال پر سیاسی تعاون کے لیے پیر صاحب پگارا سے رابطہ کر کے تعاون مانگ لیا ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ،صوبائی وزیر توانائی امتیاز احمد شیخ اور صوبائی مشیر اطلاعات مرتضیٰ وہاب نے پیر صاحب پگارا سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور انہیں آغا سراج کے گھر پر نیب کے چھاپے اور گھر کی خواتین کے ساتھ ناروا سلوک کے بارے میں آگاہ کیا۔


وزیر اعلیٰ سندھ سے گفتگو میں پیر پگارا کا کہنا تھا کہ میں پیپلز پارٹی کا نہیں اصول اور حق کی بات کر رہا ہوں، آغا سراج درانی پر کیا الزامات ہیں وہ جانے اور نیب جانے مگر گھروں پر چھاپے مار کر خواتین کی تذلیل کرنا ہماری روایت نہیں ہے۔

 
Load Next Story