بارش کا سسٹم مکمل طور پر ختم صرف بوندا باندی کا امکان

رات میں سردی کی شدت میں اضافہ اور صبح کے وقت دھند چھانے کی توقع ہے، چیف میٹرولوجسٹ عبدالرشید


Staff Reporter February 22, 2019
رات میں سردی کی شدت میں اضافہ اور صبح کے وقت دھند چھانے کی توقع ہے، چیف میٹرولوجسٹ عبدالرشید۔ فوٹو : فائل

کراچی میں بارشیں دینے والا نظام ختم ہو گیا جب کہ شہر میں صرف بونداباندی کا امکان ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ کراچی عبدالرشید کے مطابق بارشیں دینے والا نظام شہر میں بدھ کی شام تک کافی حد تک ماند پڑگیا تھا بعدازاں کمزورپڑنے کے بعد اب مغربی ہواؤں اور بارش کا نظام مکمل طورپر ختم ہوگیاہے جس کے بعد شہر میں درمیانی اور ہلکی بارشوں کا امکان بھی نہیں ہے تاہم فضاؤں پر موجودگہرے بادلوں کی وجہ سے شہر میں چند ایک مقامات پر بونداباندی ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ جمعرات کو شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 19ڈگری اورزیادہ سے زیادہ 27.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا ،صبح کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب 73جبکہ شام کو 61فیصد ریکارڈ ہوا جمعرات کو شہر میں سمندر کی جنوب مغربی سمت کی ہوائیں چلیں جس کی رفتار 20کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہوئی۔

محکمہ موسمیات کا مزید کہناہے کہ اگلے 24 گھنٹوں کے دوران شہر کا مطلع جزوی اور مکمل ابرآلود رہے گا اور موسم خشک رہنے کا امکان ہے،رات میں سردی کی شدت میں اضافے اور صبح کے وقت دھند چھانے کی توقع ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |