مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی جارحیت سے ایک اورکشمیری شہید

ضلع بھر میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس معطل کردی گئی


ویب ڈیسک February 22, 2019
شہادت کے بعد وادی کے لوگ سراپا احتجاج ہیں: فوٹو: فائل

ضلع سوپورمیں بھارتی فورسزنے آپریشن کے دوران ایک اورکشمیری کوشہید کردیا۔

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیرکے ضلع سوپورمیں قابض بھارتی فوجیوں نے ایک بارپھرآپریشن کی آڑمیں کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔ بھارتی فورسز کا سرچ آپریشن تاحال جاری ہے اورشہادت کے بعد وادی کے لوگ سراپا احتجاج ہیں۔ ضلع بھر میں موبائل اورانٹرنیٹ سروس معطل کردی گئی ہے جب کہ دفعہ 144 بھی نافذ کردی گئی ہے۔

بھارتی فوجی نے اس متعلق میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مرنے والا کشمیری نوجوان عسکریت پسند تھا جو آپریشن میں مارا گیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں