جھمپیر اور مکلی میں گراں فروشوں کے خلاف چھاپے

یوٹیلیٹی اسٹور سمیت کئی دکانوں پر ہزاروں روپے جرمانہ، متعدد روزہ خور بھی گرفتار


Nama Nigar July 31, 2013
جھمپیر میں ایک یوٹیلیٹی اسٹور پر عوام سے زائد نرخ وصول کرنے پر 15 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ فوٹو: فائل

KARACHI: اسپیشل جوڈیشل مجسٹریت کے جھمپیر اور مکلی میں گراں فروشوں کے خلاف چھاپے، ہزاروں روپے جرمانہ عائد۔

تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر و جوڈیشل مجسٹریٹ ٹھٹھہ نظیر احمد ابڑو نے جھمپیر اور مکلی کی مارکیٹوں کا اپنی ٹیم کے اراکین جہانگیر میمن اور میر محمد شاہ کے ہمراہ دورہ کیا اور سرکاری نرخ سے زائد پیسے وصول کرنے پر کئی دکانداروں اور پر ہزاروں روپے جرمانہ عائد کیا۔



اسکے علاوہ جھمپیر میں ایک یوٹیلیٹی اسٹور پر عوام سے زائد نرخ وصول کرنے پر 15 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا، سرعام روزہ خوری کرنے والوں کو پولیس کے حوالے کردیا۔ اسپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ نے کہا کہ ہم نے رمضان سے اب تک گراں فروشوں اور منشیات فروشوں کیخلاف آپریشن کیا جس میں بڑی حد تک کامیابی حاصل ہوئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں