پاکستان کو ورلڈ کپ سے باہر کرانے کی کوشش بھارت نے لیٹر تیارکرلیا

لیٹر میٹنگ میں بات چیت کے بعد متعلقہ وزارتوں کو پیش کر دیا جائے گا۔


Sports Reporter February 22, 2019
لیٹر میٹنگ میں بات چیت کے بعد متعلقہ وزارتوں کو پیش کر دیا جائے گا۔ فوٹو: فائل

بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستان کی ورلڈ کپ میں شرکت روکنے کیلیے لیٹر تیارکرلیا۔

ایک ویب سائٹ کے مطابق بی سی سی آئی کی کمیٹی آف ایڈمنسٹریٹرز کے چیئرمین ونود رائے کے ایما پر چیف ایگزیکٹیو راہول جوہری کی طرف سے تیار کیے جانے والے اس لیٹر کے مسودے میں آئی سی سی کے چیف ڈیوڈ رچرڈسن اور ورلڈ کپ کی ٹونامنٹ کمیٹی کے ڈائریکٹر اسٹیو الورتھی کو مخاطب کیا گیا ہے.

بی سی سی آئی کا جمعہ کو اجلاس آئی پی ایل اور معمول کے دیگر معاملات پر غور کرنے کیلیے بلایا گیا تھا، تاہم آئی سی سی کو بھجوانے سے پہلے لیٹر پر غور کرنے کی ضرورت محسوس کرتے ہوئے اس کو بھی ایجنڈے میں شامل کر لیا گیا۔

یاد رہے کہ آئی سی سی کے آئین میں ایسی کوئی شق موجود ہی نہیں کہ جس کی بنیاد پر اس طرح کا انتہائی اقدام اٹھانے کا فیصلہ کیا جا سکے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں