مکیش کو پہلی فلم ’’نردوش‘‘ کیلیے گائے گیت سے شہرت ملی

22 جولائی 1923 کو دہلی میں پیدا ہوئے ،نوشاد نے آگے بڑھنے میں بھر پور مدد کی

22 جولائی 1923 کو دہلی میں پیدا ہوئے ،نوشاد نے آگے بڑھنے میں بھر پور مدد کی۔ فوٹو: فائل

بالی ووڈ کی بہترین اور خوبصورت آواز کے مالک لیجنڈ گلوکار مکیش نے موسیقی کی دنیا کی نامور شخصیت کے ایل سہگل سے متاثر ہوکر گلوکاری کے شعبہ میں قدم رکھا۔

وہ انھیں اپنا آئیڈیل کہتے تھے،مکیش کا اصل نام مکیش چند متھر تھا وہ22جولائی1923کو دہلی میں پیدا ہوئے، بطور گلوکار انھوں نے1941میں فلم'' نردوش''سے آغاز کیا تھا، اس فلم کا گیت ''دل بھی بجھا ہوا ہے'' سے ان کو شہرت ملی ،''دل جلتا ہے تو جلنے دو'' یہ گیت بھی بے حد مقبول ہوا،ان کا شمار گلوکار محمد رفیع، کشور کمار، مناڈے جیسے نامور گلوکاروں میں ہوتا تھا، ان کی زندگی میں انھیں جو شہرت حاصل تھی ان کے انتقال کے بعد بھی ان کی وہی شہرت برقرار ہے،اداکار راج کپور پر ان کے گائے ہوئے گیت بہت زیادہ سوٹ کرتے تھے''کئی بار یوں بھی دیکھا ہے'' اس گانے کو بہترین گلوکار کا نیشنل ایوارڈ دیا گیا، مکیش نے موسیقار نوشاد کے ساتھ مل کر بہت سے گیت ریکارڈ کرائے، نوشاد نے انھیں آگے بڑھنے میں بھر پور مدد کی۔

مکیش کی آواز دلیپ کمار پر بھی سوٹ کرتی تھی'' سب کچھ سیکھا ہم نے نہ سیکھی ہوشیاری'' کی مقبولیت پر انھیں فلم فئیر ایوارڈ دیا جب کہ ان کا گیت ''سب سے بڑا ناداں وہی ہے'' پر فلم فئیر ایوارڈ دیا گیا، جے بولو بے ایمان کی، کبھی کبھی میرے دل میں خیال آتا ہے ان کے مشہور ترین گیت تھے جس پر انھیں فلم فئیر ایوارڈ دیے گئے، مکیش نے معروف فلم میوزک ڈائریکٹر کلیان جی آنند جی کی موسیقی میں بھی سپر ہٹ گیتوں نے دھوم مچادی،،نینا ہیں جادو بھرے،(فلم بے درد زمانہ) میں ہوں مست مداری(مداری) چاہے تم مجھے آج پسند نہ کرو(فلم چھاپہ)چھایہ میرا نام میرے ٹوٹے ہوئے دل، ڈم ڈم ڈیگا ڈیگا، مجھ کو اس رات کی تنہائی میں آواز نہ دو،ہم چھوڑ چلے ہیں محفل کو، ہم نے پیار کیا ہے۔




چل میرا دل لہرا کے چل،دھیرے سے چلو، چاند سی محبوبہ ہو، میں تو ایک خواب ہوں، دل نے پکارا، وقت کرتا جو وفا، دیوانوں سے مت پوچھو، چاندی کی دیوار نہ توڑی، لے چل لے چل میرے جیون ساتھی،کوئی جب تمھارا ودھے توڑ دے جو تم کو پسند ہے وہی بات کریں گے، اور ایسے ہی بے شمار سپر ہٹ گیت آج بھی لوگوں کے ذہن میں موجود ہیں1950کی دہائی میں ''آلوٹ کے آجا میرے میت''،'' دل تڑپ تڑپ کے کہہ رہا ہے'' ادکار دلیپ کمار پر فلم بند ہونے والے گیتوں نے زبردست شہرت حاصل کی،مکیش نے اپنے فنی کیئریر میں1200سے زائد گیت گائے۔

ان کی مشہور فلموں میںدرندہ، مداری، دل بھی تیرا ہم بھی تیرے، دولہا دلہن، جمنا، اشارہ، ہمالیہ کی گود میں، دل نے پکارا، سہاگ رات، پورب پچھم، سفر، انجان راہیں قابل ذکر ہیں،1946میں مکیش نے سرل تری دیوی سے شادی کرلی ،لیکن جلد طلاق ہوگئی،ان کے پانچ بچے ہیں جس میں گلوکار نتن مکیش نے اپنے والد کا مشن جاری رکھتے ہوئے فلموں میں گانے گئے اور شہرت حاصل کی مشہور ادکار نیل نتن مکیش نے ان کے پوتے ہیںمکیش 1976میں امریکا میں دل کا دورہ پڑ جانے کے بعد دنیا سے رخصت ہوگئے لیکن ان کے گائے ہوئے بہترین اور عمدہ گیت ہمیشہ ان کی یاد دلاتے رہیں گے۔
Load Next Story