سندھ فوڈ اتھارٹی کہاں کہاں جائے لوگوں کو خود بھی احتیاط کی ضرورت ہے شہلا رضا

بچوں کی ہلاکت کا واقعہ بہت افسوسناک ہے، رہنما پی پی


ویب ڈیسک February 22, 2019
بچوں کی ہلاکت کا واقعہ بہت افسوسناک ہے، رہنما پی پی۔ فوٹو : فائل

رہنما پاکستان پیپلز پارٹی شہلا رضا کا کہنا ہے کہ سندھ فوڈ اتھارٹی کہاں کہاں جائے، لوگوں کو خود بھی احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔

کراچی کے ہوٹل میں مضر صحت کھانا کھانے سے 5 بچوں کی ہلاکت پر رہنما پاکستان پیپلزپارٹی شہلا رضا نے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کی ہلاکت کا واقعہ بہت افسوسناک ہے تاہم سندھ فوڈ اتھارٹی کہاں کہاں جائے، لوگوں کو خود بھی احتیاط برتنے کی ضرورت۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : کراچی کے ہوٹل میں مضر صحت کھانا کھانے سے 5 بچے جاں بحق

واضح رہے کہ کراچی کے ہوٹل میں مضر صحت کھانا کھانے سے 5 بہن بھائی جاں بحق ہوگئے جب کہ والدین کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں والدہ کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے، جاں بحق بچوں میں ڈیڑھ سال کاعبدالعلی، 4 سال کا عزیز فیصل، 6 سال کی عالیہ، 7سال کا توحید اور 9 سال کی صلویٰ شامل ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔