بلوچستان میں بارشوں اور سیلاب سے 5 افراد جاں بحق

متاثرہ علاقوں میں فضائی ریسکیو آپریشن آج سے شروع کیا جائے گا


ویب ڈیسک February 22, 2019
متاثرہ علاقوں میں فضائی ریسکیو آپریشن آج سے شروع کیا جائے گا۔ فوٹو : آن لائن

FAISALABAD: بلوچستان کے علاقے لسبیلہ میں بارشوں سے سیلاب کے باعث 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

بلوچستان کے علاقوں میں موسلا دھار بارشوں نے سیلابی صورتحال پیدا کر دی ہے، ضلع لسبیلہ میں اوتھل، لاکھڑا سب سے زیادہ متاثر ہوئے جہاں امدادی کارروائیوں میں پاک فوج، ضلعی انتظامیہ، پی ڈی ایم اے سمیت ایف سی اور دیگر نے حصہ لیا۔ ڈی سی لسبیلہ شبیر احمد مینگل کے مطابق آج علاقے میں فضائی کارروائی شروع کی جائے گی۔

بارشوں کے باعت سیلابی ریلے میں جاں بحق افراد کی تعداد 5 ہوگئی ہے جب کہ 25 سے زائد گھر متاثر ہوئے ہیں، متاثرہ علاقوں میں کشتیاں لے جانا بھی مشکل ہوگیا اب متاثرہ علاقوں میں فضائی ریسکیو آپریشن کیا جائے گا۔ دوسری جانب پی ڈی ایم اے کی جانب سے ٹیمیں روانہ کرکے ہنگامی بنیادوں پر امدادی کام شروع کردیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں