غیر حاضر ڈاکٹرکی ملازمت اور انکریمنٹ ضبط کرلیا گیا

پبلک ہیلتھ اسکول نارتھ کراچی میں تعینات ڈاکٹر کشور ایک سال سے غیر حاضر تھیں


Staff Reporter July 31, 2013
صوبائی سیکریٹری صحت نے ای ڈی او ہیلتھ آفس کے ماتحت چلنے والے مختلف ٹاؤنز میں 9 غیر حاضرگریڈ 19 کے ڈاکٹروں سے بھی وضاحت طلب کرلی ہے۔ فوٹو: فائل

صوبائی محکمہ صحت نے ایک سال سے غیر حاضر ایک اورلیڈی ڈاکٹرکی ایک سال کی ملازمت اورانکریمنٹ ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔

صوبائی سیکریٹری صحت جام انعام اللہ دھاریجونے نارتھ کراچی میں واقع پبلک ہیلتھ اسکول سے مسلسل ایک سال سے غیر حاضر رہنے والی ڈاکٹر کشور کی ایک سال کی ملازمت اور انکریمنٹ ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیے۔



دریں اثنا معلوم ہوا ہے کہ صوبائی سیکریٹری صحت جام انعام اللہ دھاریجو نے ای ڈی او ہیلتھ آفس کے ماتحت چلنے والے مختلف ٹاؤنز میں 9 غیر حاضرگریڈ 19 کے ڈاکٹروں سے بھی وضاحت طلب کرلی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں