آئی او سی کا پاکستانی شوٹرز کو ویزے نہ دینے پر بھارت کیخلاف پابندیوں کا فیصلہ

آئی او سی ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں بھارتی حکومت کا رویہ اولمپک چارٹر کی خلاف ورزی قرار


ویب ڈیسک February 22, 2019
آئی او سی ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں بھارتی حکومت کا رویہ اولمپک چارٹر کی خلاف ورزی قرار

آئی او سی نے پاکستانی شوٹرز کی ٹیم کو ویزے نہ دینے پر بھارت کے خلاف سخت پابندیوں کا فیصلہ کیا ہے۔

بھارت کو پاکستان سے دشمنی میں ایک مرتبہ پھر منہ کی کھانا پڑگئی، بھارت میں جاری شوٹنگ ورلڈ کپ میں شرکت سے روکنے کے لیے بھارتی حکومت نے 65 دن تک انتظار اور وعدوں کے باوجود 3 رکنی پاکستانی ٹیم کو ویزے نہ دیے تاہم اس حوالے سے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن اور پاکستان شوٹنگ فیڈریشن آئی او سی کو مسلسل باخبر کرتی رہیں۔

ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں بھارتی حکومت کے رویے کو اولمپک چارٹر کی خلاف ورزی قرار دیا گیا اور ایونٹ کی اولمپکس 2020 کے لئے کوالیفکیشن حیثیت ختم کر دی گئی، یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ جب تک انڈین اولمپک کمیٹی اپنی حکومت کی طرف سے تمام ملکوں کے کھلاڑیوں کو ویزہ دینے کی تحریری اطلاع پیش نہیں کرتی، مستقبل میں کسی بھی انٹرنیشنل ایونٹ کی میزبانی کے لئے بات چیت نہیں کی جائے گی۔

پی او اے کے صدر عارف حسن نے کھیلوں کو سیاست سے پاک رکھنے کے لیے اسے بہترین فیصلہ قرار دیا ہے، شوٹنگ ورلڈ کپ 20 سے 28 فروری تک دہلی میں جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں