بلدیہ ٹاؤن سے مغوی بازیاب 4 اغوا کار گرفتار اسلحہ برآمد
اینٹی وائیلنٹ سیل اور سی پی ایل سی کی کارروائی، موبائل فون کال ٹریس کرکے ملزمان کا سراغ لگایا گیا، مغوی کو اتحاد۔۔۔
اینٹی وائیلنٹ کرائم سیل پولیس اور سی پی ایل سی نے مشترکہ کارروائی میں بلدیہ ٹاؤن سے مغوی کو بازیا ب کرکے4 اغوا کاروں کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ۔
تفصیلات کے مطابق اینٹی وائیلنٹ کرائم سیل اور سی پی ایل سی پولیس نے موبائل فون کال ٹریس کرکے بلدیہ ٹاؤن کے علاقے اتحاد ٹاؤن خیبر چوک پر کاروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان سہیل اور جمشید کو گرفتار کر لیا اور ملزمان سے ابتدائی تفتیش کے بعد ان کی نشاندہی پر پولیس نے بلدیہ ٹاؤن قبرستان کے قریب ایک مکان میں چھاپہ مار کرملزم پیر محمد اور اس کے ایک ساتھی کو گرفتار کر کے مغوی فیاض ولد محمد فاروق کوبازیاب کروالیا، پولیس کے مطابق 22 سالہ مغوی فیاض خان کو27 جولائی کو اتحاد ٹاؤن سے ملزمان نے اغوا کیا تھا۔
ملزما ن نے50 لاکھ روپے تاوان مانگا تھا اور بات چیت کے بعد ملزمان 2 لاکھ روپے تاوان لینے پر راضی ہوگئے تھے ، ملزمان نے مغوی کے ورثا کو خیبر چوک پر تاوان کی رقم لیکر بلایا تھا جب 2 ملزمان رقم لینے آئے تو وہاں پہلے سے سادہ کپڑوں میں موجود پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر لیا تھا، پولیس کے مطابق مغوی فیاض بین القوامی دوائیں بنانے والی کمپنی میں میڈیکل ریپ ہے اس کے والد کی پان کی دکان ہے۔