بھارتی فوج کی فائرنگ سے پاکستانی خاتون شہید

گلشن بی بی کا ذہنی توازن درست نہیں تھا، بی ایس ایف نے گولی مارکرزخمی کیا تھا

گلشن بی بی نامی خاتون کو دو روز قبل بی ایس ایف نے کرتارپورکے علاقہ میں زیرولائن کے قریب سے پکڑا تھا فوٹونمائندہ ایکسپریس

بھارتی بارڈرسیکیورٹی فورس کی فائرنگ سے زخمی ہونےوالی پاکستانی خاتون گلشن بی بی دو روز بعد امرتسر کے اسپتال میں دم توڑ گئی۔


سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ذہنی معذور پاکستانی خاتون گلشن بی بی کو 20 فروری کو بی ایس ایف نے کرتارپور کے علاقے میں زیرولائن کےقریب فائرنگ کرکے زخمی کیاتھا اور پھر اسے امرتسر کے بابانانک اسپتال میں داخل کروادیا گیا تھا جہاں وہ آج جمعہ کی صبح دم توڑگئی۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ 20 فروری کو اس خاتون کے حوالے سے پاکستان رینجرزپنجاب اوربی ایس ایف انڈیا کے مقامی کماندڑوں کی فلیگ میٹنگ بھی ہوئی تھی، ذرائع کے مطابق پاکستانی خاتون کی میت واہگہ بارڈرکے راستے پاکستان کے حوالے کیے جانے کا امکان ہے۔
Load Next Story