آغا سراج درانی کی زیرصدارت سندھ اسمبلی کا اجلاس

ایوان پہنچنے پر اراکین اسمبلی نے ڈیسک بجا کر آغا سراج درانی کا استقبال کیا


ویب ڈیسک February 22, 2019
سندھ اسمبلی کے اجلاس کی صدارت کروں گا مجھے کون روک سکتا ہے، آغا سراج درانی۔ فوٹو : فائل

نیب کے زیرحراست آغا سراج درانی کی زیرصدارت پہلی مرتبہ سندھ اسمبلی کا اجلاس جاری ہے۔

نیب کے زیر حراست اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے ایوان پہنچنے پر اراکین اسمبلی نے ڈیسک بجا کر استقبال کیا، آغا سراج درانی کی زیرصدارت سندھ اسمبلی کا اجلاس جاری ہے۔

اس سے قبل آغا سراج درانی کو سندھ اسمبلی پہنچایا گیا جہاں ان سے صوبائی وزرا نے چیمبر میں ملاقات کی، آغا سراج درانی نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے بھی ملاقات کی جس میں وزیراعلیٰ سندھ نے آغا سراج درانی سے ان کی صحت سے متعلق دریافت کیا، دونوں کے درمیان تقریباً ایک گھنٹہ ملاقات جاری رہی جس میں کیس کے حوالے سے مختلف قانونی پہلوؤں پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : آغا سراج درانی یکم مارچ تک جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

اسپیکر آغا سراج درانی کا کہنا ہے کہ سندھ اسمبلی کے اجلاس کی صدارت کروں گا مجھے کون روک سکتا ہے، اجلاس کی صدارت کرنا میرا حق ہے جب کہ نیب کیسز کا سامنا کروں گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔