مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی فائرنگ امام مسجد سمیت 4 افراد شہید

گاندربل مسجد کے امام ہلال احمد کی لاش فروٹ منڈی کراسنگ کے علاقے سے ملی، پلان والا سیکٹر میں کشمیری نوجوان کو گولی۔۔۔


این این آئی July 31, 2013
قابض اہلکار گھروں میں گھس گئے، خواتین سے بد تمیزی، بوڑھوں اور بچوں پر تشدد، حالات کشیدہ ہونے پر وادی کے کئی علاقوں میں کرفیو۔ فوٹو:فائل

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی فائرنگ سے امام مسجد سمیت مزید 4 افراد شہید ہوگئے، واقعے کے خلاف وادی بھرمیں احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔

پولیس اورمظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی ہوگئے، قابض اہلکار گھروں میں گھس گئے،خواتین سے بد تمیزی کی، بوڑھوں اور بچوں کو وحشیانہ تشددکا نشانہ بنایا، حالات کشیدہ ہونے پر وادی کے کئی علاقوں میں کرفیو نافذکر دیا گیا، فورسز نے شہریوں کو نمازکی ادائیگی کیلیے مسجد میں جانے سے بھی روک دیا۔ مقبوضہ کشمیر کے علاقے ڈانگر پورہ ڈب گاندربل مسجد کے امام ہلال احمد کی لاش منگل کو فروٹ منڈی کراسنگ کے علاقے سے ملی، مقامی شہریوں کے مطابق ہلال احمد کو بھارتی فوج نے شہید کرنے کے بعد لاش فروٹ منڈی کراسنگ پر پھینک دی۔



امام مسجد کوسپرد خاک کردیا گیا، اس موقع پر قصبے میں شہریوں نے احتجاجی مظاہرے کیے۔کنٹرول لائن کے پلان والا سیکٹر میں بھارتی فوج نے ایک نوجوان کو گولی مارکرشہید کردیا، راجوری کے سندربنی علاقے میں بھی لائن آف کنٹرول پرایک شخص مارا گیا۔ ضلع کپواڑہ کے جمہ گنڈ تر ہگام میں بھارتی فوج نے 2 شہری قتل کر دیے، بھارتی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ مارے جانیوالے درانداز تھے۔ واقعات کے بعد وادی بھرمیں احتجاجی مظاہرے شروع ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق مقامی کٹھ پتلی انتظامیہ نے سینئر حریت رہنمائوں کو گھروں میں نظر بند کردیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں