سپرہاکی لیگ ایک بار پھر ملتوی کردی گئی

اسپانسرز کی عدم دلچسپی کے بعد اب اس لیگ کو یقینی بنانے پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے


Sports Reporter February 22, 2019
ہاکی لیگ 23 سے 30 مارچ تک لاہور میں کروانے کی تیاریاں کی جارہی تھیں، فوٹو: فائل

پاکستان ہاکی کی مشکلات کم ہونے کا نام نہیں لے رہیں اور اب مارچ میں شیڈول سپر ہاکی لیگ ایک بار پھر ملتوی ہوگئی ہے ۔

ذرائع کے مطابق پاکستان ہاکی سپر لیگ غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردی گئی ۔ پی ایچ ایف نے لیگ انتظامیہ سے دفتر خالی کروالیاہے ۔

ہاکی لیگ 23 سے 30 مارچ تک لاہور میں کروانے کی تیاریاں کی جارہی تھیں اور لیگ کی 6 ٹیموں کے لیے 12 کروڑ روپے کا تخمینہ لگایا گیا تھا لیکن منتظمین مطلوبہ اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہے۔

اسپانسرز کی عدم دلچسپی کے بعد اب اس لیگ کو یقینی بنانے پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔