کسی بھی مہم جوئی کا اسی انداز میں جواب دیا جائے گا آرمی چیف

دھمکیوں سے ہرگز مرعوب نہیں ہوں گے، آرمی چیف


ویب ڈیسک February 22, 2019
آرمی چیف کا لائن آف کنٹرول پر چڑی کوٹ اور بگسر سیکٹرز کا دورہ (فوٹو: فائل)

ISLAMABAD: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ کسی بھی قسم کی مہم جوئی کا اسی انداز میں جواب دیا جائے گا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے لائن آف کنٹرول پر چڑی کوٹ اور بگسر سیکٹرز کا دورہ کیا جہاں انہوں نے آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا اور جوانوں کے بلند حوصلے کو سراہا. فارمیشن کمانڈرز نے آرمی چیف کو لائن آف کنٹرول کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے ہم دھمکیوں سے مرعوب نہیں ہوں گے اور کسی بھی قسم کی مہم جوئی کا اسی انداز میں جواب دیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں