دنیائے ڈائجسٹ کی معروف شخصیت معراج رسول انتقال کرگئے
سسپنس ڈائجسٹ میں طویل ترین سلسلہ ’دیوتا‘ 33 سال تک ہر ماہ چھپتا رہا، جو اردو کی دنیا میں ایک ریکارڈ ہے
دنیائے ڈائجسٹ کی انتہائی معروف شخصیت معراج رسول طویل علالت کے بعد 77 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔
ایکسپریس کے مطابق دنیائے ڈائجسٹ کے معروف و مقبول شخصیت معراج رسول طویل علالت کے بعد کراچی میں انتقال کرگئے، ان کی عمر 77 برس تھی اور وہ طویل عرصے سے صحت کے مسائل سے دوچار تھے۔ معراج رسول کو نماز جنازہ کے بعد ڈیفنس کے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔
معراج رسول 5 اگست 1942ء کو بھارتی شہر ممبئی میں پیدا ہوئے، ان کے والد شیخ عبدالغفار 1947ء میں ممبئی سے ہجرت کرکے کراچی آئے تو معراج رسول کی عمر 5 سال تھی۔
معراج رسول پاکستان کے صف اول کے ڈائجسٹوں سسپنس، جاسوسی، پاکیزہ اور سرگزشت ڈائجسٹ کے بانی اور مدیر تھے، انہوں نے جاسوسی ڈائجسٹ کی بنیاد 1971 میں رکھی جب کہ 1973 میں خواتین کے لیے پاکیزہ ڈائجسٹ کا آغاز کیا، دونوں ڈائجسٹوں نے جلد ہی شہرت کی بلندیوں کو چھولیا، اس کے بعد معراج رسول نے سسپنس اور سرگزشت ڈائجسٹ کی شروعات کی اور یہاں بھی کامیابی ان کا مقدر بنی۔