صدرکے انتخاب سے جمہوریت کا تسلسل مکمل ہوگیا نوازشریف

وزیراعظم نے غیرملکی سفیروں کے اعزازمیںافطارڈنردیا،چوہدری سروراورجمالی کی ملاقاتیں

وزیراعظم نے غیرملکی سفیروں کے اعزازمیںافطارڈنردیا،چوہدری سروراورجمالی کی ملاقاتیں فوٹو: فائل

وزیر اعظم میاں نوازشریف نے کہا ہے کہ صدرکے انتخاب سے جمہوریت کے تسلسل کا ایک اورسفرمکمل ہوگیا۔

وزیراعظم نوازشریف نے اسلام آبادمیں متعین غیرملکی سفیروں اورسفارتکاروںکے اعزازمیں گذشتہ شام وزیراعظم ہائوس میں افطارڈنر دیا۔ وزیراعظم نے نومنتخب صدرممنون حسین کابھی تمام مہمانوں سے خصوصی طورپرتعارف کرایا۔وزیراعظم نوازشریف بھاری اکثریت سے اپنے امیدوارکی کامیابی پربے حدخوش نظرآرہے تھے،تمام سفراء نے انہیں11 مئی کے انتخابات اورآج صدارتی انتخاب کے مرحلے میں کامیابی پر مبارکباد دی۔اسلام آبادمیں موجود وزراء بھی اس افطار میں شریک تھے۔دریں اثناء برطانوی شہریت ترک کرنیوالے چوہدری سرور نے بھی وزیراعظم سے ملاقات کی۔صدارتی انتخاب میں حکومتی امیدوار کی تاریخی کامیابی پر انھوں نے وزیراعظم کومبارکباد دی۔




وزیراعظم نے برطانوی شہریت ترک کرکے ملک وقوم کی خدمت کے جذبے کی تعریف کی اوراپنے سٹاف کوہدایت کی کہ چوہدری سرورکے گورنرپنجاب بنانیکی سمری آج ہی ایوان صدربھیج دی جائے علاوہ ازیں میرظفراللہ جمالی بھی وزیراعظم سے ملے جس میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیاگیا،ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے انہیں ہدایت کی کہ آپ بلوچستان میں مسلم لیگ(ن)کے تمام رہنمائوں سے ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے رابطے کریںاورصوبائی کابینہ کیلئے پارٹی کے اراکین کے نام وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالمالک کوجلدبجھوائیں۔وزیراعظم نے بلوچستان کی کابینہ کی تشکیل میںحائل رکاوٹیں دورکرنے کیلئے میرظفراللہ مالی کو رابطوں اور معاملات طے کرانیکا خصوصی ٹاسک دیدیاہے۔

Recommended Stories

Load Next Story