امریکی وزیر خارجہ جان کیری دو روزہ دورے پرپاکستان پہنچ گئے

جان کیری دورے کے دوران سیاسی اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔


ویب ڈیسک July 31, 2013
جان کیری دورے کے دوران سیاسی اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ فوٹو: فائل

امریکی وزیر خارجہ جان کیری پاکستان کے 2 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔

جان کیری دورے کے دوران سیاسی اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ ملاقاتوں میں پاک امریکا اسٹریٹجک تعلقات کی بحالی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا جب کہ دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں امریکی معاونت پر بھی بات چیت ایجنڈے میں شامل ہے۔ امریکی سفارت خانے کے مطابق جان کیری کے دورے کا شیڈول طے پاگیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں