بھارت کی آبی دہشت گردی کی دھمکیوں پر پاکستان کا کرارا جواب

بھارت پاکستان کے دریاؤں کا پانی روکنا چاہتا ہے تو کوشش کرلے اس کے فوری نتائج ملیں گے، وزیر توانائی عمر ایوب


ویب ڈیسک February 22, 2019
بھارت پاکستان کے دریاؤں کا پانی روکنا چاہتا ہے تو کوشش کرلے اس کے فوری نتائج ملیں گے، وزیر توانائی عمر ایوب ۔ فوٹو : فائل

بھارت کی آبی دہشت گردی کی دھمکیوں پر وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب اور وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے بھارت کو کرارا جواب دے دیا۔

وزیر توانائی عمرایوب نے بھارت کو کھلا چیلنج دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کے دریاؤں کا پانی روکنا چاہتا ہے تو کوشش کر کے دیکھ لے، پانی روکنے کے فوری نتائج ملیں گے کیوں کہ پاکستان کا پانی کوئی نہیں روک سکتا۔

یہ بھی پڑھیں پاکستان کی جانب بہنے والے دریاؤں کا پانی روکنے کا فیصلہ کرلیا، بھارتی وزیرآبی وسائل

واضح رہے مقبوضہ کشمیر میں زوردار کار بم دھماکے میں 44 بھارتی فوجی ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے تھے، ہر بار کی طرح اس بار بھی بھارت نے بغیر کسی ثبوت کے حملے سے متعلق پاکستان پر الزامات عائد کیے ہیں تاہم پاکستان نے بھارتی الزامات کو مسترد کردیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں