انٹر کے نتائج تبدیل کرنے کی شکایت پر اینٹی کرپشن کا انٹر بورڈ پر چھاپہ

اینٹی کرپشن ٹیم کے ارکان نے کنٹرولر بلڈنگ کے راستوں کوبند کرکے اسکروٹنی کی کاپیاں اورکمپیوٹرکاتمام ریکارڈچیک کیا،ذرائع


Staff Reporter February 23, 2019
ایمانداری سے کام کررہے ہیں،کئی بارمزاحمت کاسامنا کرناپڑتاہے،چیئرمین بورڈ۔ فوٹو : فائل

صوبائی محکمہ انسداد رشوت ستانی (اینٹی کرپشن )نے اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ میں چھاپہ مار کر اہم ریکارڈ قبضے میں لے لیا۔

اینٹی کرپشن ٹیم نے اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی میں چھاپہ مارا کر امتحانی ریکارڈ قبضے میں لے لیا، ٹیم کے ارکان کئی گھنٹے تک دفتر میں موجودرہے جبکہ اس دوران کنٹرولر بلڈنگ کے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کردیاگیا تھا اورکسی بھی شخص کو اندر جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔

ذرائع کے مطابق ٹیم نے پری میڈیکل اور پری انجینئرنگ کی اسکروٹنی والی کاپیاں اور کمپیوٹرکا تمام ریکارڈ چیک کیا ،اینٹی کرپشن کو رشوت کے عوض انٹر کے نتائج تبدیل کرنے کے حوالے سے شکایات ملی تھیں۔

چیئرمین انٹر بورڈ انعام احمد کا کہنا ہے کہ کہ اینٹی کرپشن کی ٹیم سے ہمارے افسران مکمل تعاون کررہے ہیں انھیں جو ریکارڈ چاہیے وہ فراہم کیا گیا ہے لیکن اینٹی کرپشن ٹیم نے نہ ہی مجھ سے رابطہ کیا اور نہ ہی چیئر مین بلڈنگ کی جانب رخ کیا ہے، ہم جو کام کررہے ہیں نہایت ایمانداری سے بورڈ کے قوانین کے مطابق کررہے ہیں جس کی وجہ سے ہمیں کئی بار مزاحمت کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں