تاجر برادری کا بھارتی اشیا کے بائیکاٹ کا اعلان آج احتجاج ہوگا
تاجروں کی جانب سے آج شام 4 بجے ایم اے جناح روڈ پر بھارت سے نفرت کا اظہار کرتے ہوئے بھارتی اشیاکو نذر آتش کیا جائیگا۔
تاجر برادری نے بھارتی اشیا کے بائیکاٹ کے ساتھ آج احتجاج کا اعلان کیا ہے۔
آل سٹی تاجر اتحاد ایسوسی ایشن کی جانب سے آج شام چار بجے ایم اے جناح روڈ پر بھارت سے نفرت کا اظہار کرتے ہوئے بھارتی اشیاکو نذر آتش کیا جائیگا۔
چیئرمین شرجیل گوپلانی، صدر انصار بیگ قادری ، احمد شمسی ، عاطف شیخ اور دیگر نے کہا کہ بھارتی دھمکیوں سے کاروباری افراد کسی صورت خوفزدہ نہیں ہیں، پاکستانی حکومت بھارتی اشیا پر 400 فیصد ڈیوٹی نافذ کرے اورانھوں نے کہا کہ سعودی ولی عہد شہزادہ سلمان نے بھارت میں پاکستان کے لئے واقعی ایک سفیر کا کردار ادا کیا ہے اور بھارتی وزیر اعظم کی ایک نہیں چلنے دی اور دنیا بھر نے بھارتی الزامات کو مسترد کردیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتے ہیں کشمیری مسلمانوں کو بھارت کے ظلم سے نجات دلائی جائے ۔