نواز شریف کل کراچی پہنچیں گے

وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد یہ ان کا پہلا دورہ کراچی ہوگا۔

وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد یہ ان کا پہلا دورہ کراچی ہوگا۔ فوٹو: فائل

وزیراعظم میاں نواز شریف کل (جمعرات) کو ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے ۔ وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد یہ ان کا پہلا دورہ کراچی ہوگا۔


ذرائع کے مطابق وزیراعظم نواز شریف بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری دیں گے۔ گورنرسندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان اور وزیراعلی سید قائم علی شاہ ملاقات کریں گے ۔توقع ہے کہ دورہ کراچی میں وزیراعظم کو شہر میں امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ بھی دی جائے گی جبکہ وہ مختلف سیاسی شخصیات سے ملاقات بھی کریں گے ۔تاہم اب تک سرکاری سطح پر ان کے دورے کے بارے کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔علاوہ ازیں آن لائن کے مطابق وزیراعظم جمعرات کو عمرے کی ادائیگی کیلیے سعودی عرب جائیں گے۔ ان کے ساتھ 53ارکان پرمشتمل وفدہوگا۔

Recommended Stories

Load Next Story