حارث رؤف کو جذباتی انداز میں مکا ہوا میں لہرانا مہنگا پڑ گیا

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پیسر کو میچ فیس کا دس فیصد جرمانہ ادا کرنا ہوگا


Mian Asghar Saleemi February 23, 2019
حارث رﺅف نے میچ کے دوران 4 اوورز میں 35 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی تھی فوٹو: فائل

حارث رﺅف کو ملتان سلطانز کے ڈین کرسٹین کو رن آﺅٹ کرنے کے بعد جذباتی انداز میں مکا ہوا میں لہرانا مہنگا پڑ گیا۔

حارث رﺅف نے جمعہ کی شام ملتان سلطانز کے خلاف شیڈول میچ کے دوران ڈین کرسٹین کو اپنی ہی گیند پر رن آﺅٹ کرنے کے بعد جذباتی انداز میں مکا ہوا میں لہرایا تھا۔ ان کا انداز پی ایس ایل کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی شمار کیا گیا ہے۔ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پیسر کو میچ فیس کا دس فیصد جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔



واضح رہے کہ حارث رﺅف نے میچ کے دوران 4 اوورز میں 35 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔ میچ میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کے خلاف چھ وکٹوں سے کامیابی سمیٹی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔