پاکستان میں پی ایس ایل 4 کے لیے ٹکٹوں کی باقاعدہ فروخت کی تیاریاں مکمل

شائقین کرکٹ ایک نجی کورئیر کمپنی کی نامزد شاخوں سے یہ ٹکٹ خرید سکیں گے


Muhammad Yousuf Anjum February 23, 2019
کراچی میں میچز کا آغاز 7 مارچ سے ہورہا ہے فوٹو: فائل

ملکی میدانوں میں پی ایس ایل 4 کے شیڈولڈ مقابلوں کی ٹکٹوں کی باقاعدہ فروخت پیر سے شروع ہوگی۔

لاہور اور کراچی میں ہونے والے میچز کے ٹکٹ ایک ساتھ فروخت ہوں گے۔ شائقین کرکٹ ایک نجی کورئیر کمپنی کی نامزد شاخوں سے یہ ٹکٹ خرید سکیں گے۔ ٹکٹوں کی فروخت کا عمل صبح 8 بجے سے ہوگا اور ایک شناختی کارڈ پر 5 ٹکٹ مل سکیں گے۔ کراچی میں اس مقصد کے لیے 25 مختلف سینٹرز بنادیئے گئے ہیں جب کہ لاہور میں 7 برانچز پر ٹکٹس فروخت کے لیے پیش کیے جائیں گے۔ اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ،ملتان، حیدرآباد،سیالکوٹ سمیت ملک کے دیگر تمام بڑے شہروں میں بھی شائقین پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر یہ ٹکٹ لے سکیں گے۔

کراچی میں میچز کا آغاز 7 مارچ سے ہورہا ہے اور یہ سلسلہ 17 مارچ کو شیڈول فائنل تک جاری رہے گا۔ لاہورمیں میچز 9، 10 اور 12 مارچ کو کھیلے جائیں گے جن کے لیے مہنگا ترین ٹکٹ 3 ہزار روپے کا ہوگا، اس میں وقاریونس، وسیم اکرم، عمران خان، فضل محمود اور عمران خان انکلوژر شامل ہیں، ان اسٹینڈز کے ماضی میں ٹکٹ آٹھ ہزار سے بارہ ہزار تک بھی رکھے گئے تاہم اب پی سی بی نے ٹکٹوں کے نرخوں میں کمی ہے۔ حفیظ کاردار،راجہ، میاں داد اور سعید انور انکلوژر کے ٹکٹ صرف 2 ہزار روپے کے رکھے گئے ہیں۔ پانچ مختلف انکلوژر کے ٹکٹ کی مالیت ایک ہزار روپے کردی گئی ہے۔ سستا ترین ٹکٹ 500 روپے کا ہوگا اس کے لیے 2 اسٹینڈز مختص کردیئے گئے ہیں۔

پی سی بی ترجمان کے مطابق ٹکٹوں کے نرخ کم سے کم رکھنے کا مقصد ٹکٹ خریدنے کے رجحان کو بڑھانااور سب لوگوں کو میچز دیکھنے کی سہولت دیناہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں