دھکم پیل کے دوران مریم نواز کے سر پر زور سے کیمرا لگ گیا

مریم نواز والد نواز شریف سے ملنے جناح اسپتال پہنچیں تو رش کے باعث کافی دھکم پیل ہوئی


ویب ڈیسک February 23, 2019
مریم نواز والد نواز شریف سے ملنے جناح اسپتال پہنچیں تو رش کے باعث کافی دھکم پیل ہوئی فوٹو:فائل

مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کے سر پر کیمرہ لگ گیا۔

مریم نواز اپنے والد نواز شریف سے ملنے جناح اسپتال لاہور پہنچیں تو بڑی تعداد میں پارٹی کارکن اور عام شہری انہیں دیکھنے جمع ہوگئے جب کہ میڈیا نے بھی سوالات پوچھنے کی کوشش کی۔ اس دوران رش کے باعث کافی دھکم پیل ہوئی جس سے مریم نواز بھی نہ بچ سکیں۔



کارکنان کے ہجوم اور ذاتی سکیورٹی کے باعث نجی ٹی وی چینل کا کیمرہ زوردار انداز میں مریم نواز کے سر پر جالگا۔ ایک لمحے کو تو وہ بوکھلا گئیں تاہم انہوں نے غصے کا اظہار نہ کیا اور گفتگو کئے بغیر ہی آگے بڑھ گئیں۔ کیمرہ لگنے کے باعث مریم نواز مسلسل سر کو سہلاتی رہیں اور اسپتال کی راہداری میں سر پر ہاتھ رکھ کر چلتی رہیں۔

بعدازاں سینئر صحافیوں کی مریم نواز سے ملاقات ہوئی جس میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ وقت گزر جاتا ہےاور سچ سامنے آتا ہے، فتح کا موسم آگیا ہے انشاء اللہ اچھا وقت بھی جلدی آئے گا۔

ان سے سوال کیا گیا کہ لاہور ہائی کورٹ میں شہباز شریف کے فیصلے کے حوالے سے کیا کہیں گی ؟ جس پر مریم نواز نے جواب دیا کہ حق اور سچ کی فتح ہوئی ہے۔

والد کی عیادت کے لیے جناح اسپتال آمد پر دھکم پیل کے دوران ماتھے پر کیمرہ لگنے سے متعلق مریم نواز نے کہا کہ کوئی جان کے ایسا نہیں کرسکتے یہ کیمرہ مین میرے چھوٹے بھائی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں