سری لنکا جنوبی افریقا میں ٹیسٹ سیریز جیتنے والی پہلی ایشیائی ٹیم بن گئی

جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں سری لنکا نے 2 صفر سے کامیابی پاکر تاریخ رقم کردی


Sports Reporter February 23, 2019
جو کام پاکستانی ٹیم نہ کرسکی وہ سری لنکا نے کردکھایا، فوٹو: فائل

سری لنکا جنوبی افریقا کی سرزمین پر ٹیسٹ سیریز جیتنے والی پہلی ایشیائی ٹیم بن گئی۔

جنوبی افریقا کے خلاف 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں سری لنکا نے 2 صفر سے کامیابی پا کر تاریخ رقم کردی، سری لنکا نے پورٹ الزبتھ ٹیسٹ میں جنوبی افریقا کا 196 رنز کا ہدف 2 وکٹ پر پورکرلیا۔

جنوبی افریقا نے پہلی اننگز میں 222 اور دوسری میں صرف 128 رنز بنائے،جواب میں سری لنکا نے پہلی اننگز میں 154 رنز بنائے تھے۔

پہلاٹیسٹ ڈربن میں کھیلا گیا جہاں سری لنکا نے ایک وکٹ سے فتح پائی۔ سری لنکا کی کامیابی میں اہم کردار ادا کرنے والے کوشل پریرا کو مین آف دی سیریز قرار دیاگیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |