پاک بھارت کشیدگی دفتر خارجہ نے کرائسز مینجمنٹ سیل قائم کردیا

ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو پاکستان مناسب جواب دے گا، ترجمان دفتر خارجہ


ویب ڈیسک February 23, 2019
ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو پاکستان مناسب جواب دے گا، ترجمان دفتر خارجہ فوٹو:فائل

پاکستان اور بھارت میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر دفتر خارجہ نے کرائسز مینجمنٹ سیل تشکیل دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سرحدوں پر پاک بھارت کشیدگی کے تحت کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری رابطے کے لیے دفتر خارجہ نے کرائسز مینجمنٹ سیل قائم کردیا ہے جو 24 گھنٹے کام کرے گا۔

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹرمحمد فیصل کا کہنا ہے کہ کرائسز مینجمنٹ سیل سفارتی سطح اور سرحدی صورتحال کے حوالے سے رابطے میں رہے گا، اس سلسلے میں رابطہ نمبرز بھی جاری کیے جائیں گے۔

ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ بھارت نے اگر ہم پر جنگ مسلط کی یا کوئی مہم جوئی کرنے کی کوشش کی تو پاکستان مناسب جواب دے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں