الیکشن کمیشن نے چیرمین تحریک انصاف عمران خان کا اعتراض مسترد کردیا
عمران خان کی الیکشن کمیشن پر بلا جواز تنقید کررہے ہیں، ترجمان الیکشن کمیشن
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چیرمین تحریک انصاف عمران خان کا اعتراض مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی الیکشن کمیشن پر تنقید بلا جواز ہے۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق عمران خان نے 11 مئی کے الیکشن کے بعد حلقہ این اے 122 کے انتخابی میٹریل تک رسائی کی درخواست دی تھی جس پر الیکشن کمیشن نے 18 جون کو ہی متعلقہ ریٹرننگ آفیسرکو ہدایت کردی تھی کہ عمران خان کو رسائی دے دی جائے، ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی جانب سے الیکشن کمیشن پر بلاجواز تنقید کی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز عمران خان کی جانب سے الیکشن کمیشن پر تنقید کی گئی تھی، ان کا کہنا تھا کہ کمیشن ان کی درخواست پر اب تک قومی اسمبلی کے حلقے این اے 122 کے انتخابی ریکارڈ تک رسائی نہیں دے رہا۔