ڈی آئی خان جیل حملے پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو مستعفی ہوجانا چاہئے رانا ثنا اللہ

عمران خان قوم کو اس بات کے جوابدہ ہیں کہ ان کی حکومت میں اس طرز کا واقعہ کیسے پیش آیا، رانا ثنا اللہ


ویب ڈیسک July 31, 2013
ایم کیوایم سے گورنر شپ دینے یا کسی اور لین دین سے متعلق کوئی بات نہیں ہوئی، رانا ثنا اللہ فوٹو: ایکسپریس نیوز

پنجاب کے وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان سینٹرل جیل کے واقعے پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کو استعفیٰ دے دینا چاہئے۔

لاہور میں پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ ڈی آئی خان کی سینٹرل جیل پر حملے کی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے پہلے ہی اطلاع دی تھی لیکن خیبر پختونخوا حکومت نے اس کو کوئی اہمیت نہیں دی جس کے باعث اتنا بڑا واقعہ پیش آیا۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت کو شعبدہ بازی کرنے کے بجائے کام کرنا چاہئے، اس واقعے کی وجہ سے پاکستان کی پوری دنیا میں بدنامی ہوئی۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو اس واقعے پر مستعفی ہوجانا چاہئے اور عمران خان قوم کو اس بات کے جوابدہ ہیں کہ ان کی حکومت میں اس طرز کا واقعہ کیسے پیش آیا۔ چوہدری سرور کی بطور گورنر پنجاب تقرری کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ چوہدری سرور نے برطانیہ کی رکنیت ترک کردی ہے اور وہ پنجاب کے آئینی گورنر بنیں گے۔

صوبائی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم سے گورنر شپ دینے یا کسی اور لین دین سے متعلق کوئی بات نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم، عوامی نیشنل پارٹی اور پیپلز پارٹی سمیت جس پارٹی کے بھی مسلح ونگ ہیں ختم کیے جائیں اور کراچی کے امن کو بحال کیا جائے کیونکہ کراچی کا امن پورے پاکستان کا امن ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں