کراچی میں سڑک کنارے نصب بم دھماکا 2 رینجرز اہلکار زخمی

زخمی ہونے والے دونوں اہلکاروں کی حالت خطرے سے باہر ہے، رینجرز حکام


ویب ڈیسک July 31, 2013
علاقے میں مزید دھماکا خیز مواد کی موجودگی کے خدشے کے پیش نظر بم ڈسوزل اسکواڈ کی جانب سے علاقے میں سرچ آپریشن کیا گیا فوٹو : فائل

منگھوپیر روڈ پر سڑک کنارے نصب بم دھماکےکے نتیجے میں 2 رینجرز اہلکار زخمی ہوگئے ہیں ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق منگھوپیر روڈ پر شر پسندوں کی جانب سے سڑک کنارے دھماکا خیز مواد نصب کیا گیا تھا جیسے ہی رینجرز کی گاڑی وہاں پہنچی تو بارودی مواد کو ریموٹ کنٹرول سے اڑا دیا گیا۔ دھماکے کے نتیجے میں رینجرز کے سب انسپکٹرخلیل احمد اور نائیک عبدالشکور زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ رینجرز حکام کا کہنا ہے کہ زخمی اہلکاروں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

واقعے کے بعد علاقے میں پولیس اور رینجرز کی مزید نفری تعینات کردی گئی ہے جبکہ علاقے میں مزید دھماکا خیز مواد کی موجودگی کے خدشے کے پیش نظر بم ڈسوزل اسکواڈ کی جانب سے بھی سرچ آپریشن کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں