2000 مہنگی جائیدادوں کے خریداروں کو نوٹس جاری کرنے کی تیاری مکمل
غیر رجسٹرڈ سپر مارکیٹس کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائیگا، ڈیفنس کلفٹن کے چائے کارنرز ریڈ لسٹ میں شامل
فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ٹیکس نیٹ کوتوسیع دینے کیلیے اقدامات کا آغاز کر دیا ہے۔
ذرائع نے ایکسپریس کو بتایاکہ ان لینڈ ریونیو سروس کے براڈننگ دی ٹیکس بیس زون کراچی کو شہر بھر میں خریدی جانے والی 2000 مہنگی جائیدادوںکی نشاندہی ہوئی جن کے خریداروں کو نوٹس جاری کیے جانے کی تیاری بھی مکمل کرلی گئی ہے۔
ان لینڈ ریونیو سروس ایف بی آر نے شہر بھر میں نئی قائم ہونے والی غیر رجسٹرڈ سپر مارکیٹس کو ٹیکس نیٹ میں لانے کیلیے حکمت عملی کا آغاز کردیاہے جس کے تحت ڈیفنس کلفٹن اور دیگر پوش علاقوں میں قائم چائے کارنرزکو بھی ریڈلسٹ میں شامل کیاگیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ ان لینڈ ریونیوسروس ایف بی آر نے ان 16 ہزار تنخواہ دار افرادکی فہرست بھی مرتب کی ہے جوقابل ٹیکس آمدنی کے باوجود فائلر نہیں ہیں یا انھوں نے رجسٹریشن نہیں کرائی ہے انھیں بھی نوٹسز جاری کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔
کراچی کے مہنگے علاقوں زمزمہ، حیدری،کھڈا مارکیٹ اور ڈی ایچ اے کمرشل ایریا سے تعلق رکھنے والے افراد اداروں تاجروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے نوٹس جاری کیے جائیں گے اور انھیں رجسٹر کیا جائے گا۔