امریکی وزیرخارجہ کا دورہ پاکستان سول وعسکری قیادت کا یکساں مؤقف اختیار کرنیکا فیصلہ

اجلاس میں امریکاکے ساتھ ڈرون حملوں کا معاملہ حکومتی پالیسی کے مطابق اٹھانےپر بھی اتفاق کیا گیا


ویب ڈیسک July 31, 2013
وزیر اعظم اور آرمی چیف کے درمیان ون آن ون ملاقات میں دہشتگردی کے حالیہ واقعات، پاک افغان تعلقات اور سرحدی معاملات پر مشاورت کی گئی۔ فوٹو: فائل

ملک کی سول اور عسکری قیادت نے امریکی وزیر خارجہ جان کیری کے دورہ پاکستان کے موقع پر ہونے والی ملاقاتوں میں یکساں موقف اختیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔

وزیر اعظم ہاؤس اسلام آباد میں وزیر اعظم کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی ، ڈی جی آئی آیس آئی لیفٹیننٹ جنرل ظہیر الاسلام، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان، مشیر خارجہ سرتاج عزیز، وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے شرکت کی، اجلاس میں جان کیری سے ملاقات میں بات چیت کے نکات کو حتمی شکل دی گئی۔

اجلاس کے دوران پاک امریکا باہمی تعلقات کی نئی ترجیحات طے کی گئیں اور فیصلہ کیا گیا کہ امریکی وزیر خارجہ جان کیری سے ملاقاتوں میں سول اور عسکری قیادت یکساں مؤقف اختیار کرے گی، اس موقع پر امریکاکے ساتھ ڈرون حملوں کا معاملہ حکومتی پالیسی کے مطابق اٹھانےپر بھی اتفاق کیا گیا۔

اس سے قبل وزیر اعظم اور آرمی چیف کے درمیان ون آن ون ملاقات بھی ہوئی جس میں ملک میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات، سیکیورٹی کی مجموعی صورت حال، پاک افغان تعلقات اور سرحدی معاملات پر بھی مشاورت کی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |